بیجنگ (شِںہوا) چین موسمیاتی انتظامیہ نے عالمی آب و ہوا کی موجودہ صورتحال پر ایک سالانہ رپورٹ جاری کردی ہے۔
چائنہ سائنس ڈیلی کے مطابق رپورٹ میں عالمی آب و ہوا کی نگرانی اور تعین بارے تازہ ترین معلومات فراہم کی گئی ہیں۔
اس میں عالمی آب و ہوا کے بنیادی جائزے، فضائی گردش کی نگرانی، سمندری نگرانی، برفانی رقبے، سمندری برف کی نگرانی، اہم عالمی موسمیاتی آفات اور بڑے موسمی اور آب و ہوا کے واقعات سمیت مختلف پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 2022 میں دنیا کی زیادہ تر زمینی سطح کا درجہ حرارت معمول کے قریب یا اس سے زیادہ تھا۔ یورپ، چین، امریکا، جاپان، پاکستان اور بھارت کو شدید گرمی کا سامنا کرنا پڑا۔ فرانس، پرتگال اور اسپین میں مئی کے دوران بلند درجہ حرارت رہا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2022 میں شمالی نصف کرہ اور یوریشیا میں برف کا رقبہ ، دائمی سے قریب تر تھا جبکہ چین میں برف کا رقبہ زیادہ تھا۔ آرکٹک اور انٹارکٹک دونوں میں سمندری برف کی مقدار معمول سے کم تھی۔
یہ رپورٹ عالمی درجہ حرارت اور بارش، فضائی گردشی نظام، سمندری درجہ حرارت، برف کے رقبے اور سمندری برف کی نگرانی میں چین کی تازہ ترین کامیابیوں اور پیشرفت کو ظاہر کرتی ہے۔