• Oslo, Norway
  • |
  • May, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے عالمی سلامتی اقدام پر عملدرآمد سے متعلق رپورٹ جاری کردیتازترین

July 19, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین نے گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو کے نفاذ میں پیشرفت پر ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں اس اقدام کے آغاز سے اب تک حاصل کردہ کامیابیوں کا منظم انداز میں جائزہ لیا گیا ہے۔

چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے سینٹر فار گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو اسٹڈیز کی افتتاحی تقریب اور رپورٹ کے اجراء پر ایک تحریری خطاب میں کہا کہ یہ رپورٹ تمام فریقین کو سیکیورٹی شعبے میں بین الاقوامی عوامی مفاد کے طورپر اس اقدام کی عملی اہمیت اور منفرد قدر کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد دے گی ۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ نے کہا کہ سکیورٹی مسائل سے نمٹنے اور عالمی استحکام برقرار رکھنے میں گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو کی اہمیت افراتفری کا شکار اس دنیا میں مزید واضح ہورہی ہے۔

وانگ نے کہا کہ چین نے سینٹر فار گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو اسٹڈیز قائم کیا ہے جو چائنہ انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل اسٹڈیز پر مبنی ہےجس کا مقصد متعلقہ شعبوں میں تحقیق کو بہتر بناکر اس اقدام کے نفاذ میں مدد اور عالمی امن و سلامتی میں مزید کردار ادا کرنا ہے۔

چائنہ انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل اسٹڈیز اور سینٹر فار گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو اسٹڈیز کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اس اقدام کو 100 سے زائد ممالک کے ساتھ ساتھ عالمی اور علاقائی تنظیموں کی تائید اور پذیرائی ملی ہے۔

اس اقدام اور اس کے بنیادی تصورات کو چین ، دیگر ممالک اور عالمی تنظیموں کے درمیان تبادلے اور تعاون سے متعلق 90 سے زائد دو طرفہ اور کثیر الجہتی دستاویزات کا حصہ بنایا گیا ہے اور بہت سی عالمی مشہور شخصیات اور بااثر میڈیا اداروں نے اسے سراہا ہے جس سے عالمی اثر و رسوخ کے ساتھ ایک عالمی اتفاق رائے پیدا ہوا۔

رپورٹ میں یہ  تجویز بھی گئی ہے کہ تمام فریق عالمی سلامتی کے خدشات پر مختلف نوعیت کے مکالمے اور تبادلوں میں متحرک کردار ادا کریں تاکہ گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو کا تصور اور مفہوم مسلسل فروغ پاسکے۔