• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 30th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے عوامی جمہوریہ کوریا اور جنوبی کوریا کے درمیان تعلقات بہتر بنانے کی ہمیشہ حمایت کی ہے، چینی وزارت خارجہتازترین

February 06, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین نے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ عوامی جمہوریہ کوریا (ڈی پی آر کے)اور جنوبی کوریا کے تعلقات کو بہتر بنانے کی حمایت کرتا ہے اور متعلقہ فریقوں سے جزیرہ نما کوریا میں مشترکہ طور پر امن و استحکام کی حفاظت کرنے پر زور دیتا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے روزمرہ کی نیوز بریفنگ میں جزیرہ نما کوریا کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جزیرہ نما کوریا کی کشیدہ صورتحال جس مقام پر پہنچ گئی ہے وہ دونوں ملکوں کے مشترکہ مفادات کے خلاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں فریقوں کو ایک ہی سمت میں کام کرنے کی ضرورت ہے جوسیاسی تصفیہ اور مشترکہ طور پر جزیرہ نما  کوریا میں امن و استحکام پر مشتمل ہے۔