• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 21st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے آزمائشی آزادانہ تجارتی علاقوں کے لئے ترجیحی فہرست جاری کردیتازترین

June 26, 2023

بیجنگ (شِںہوا) چین اپنے آزمائشی آزادانہ تجارتی خطے کے قیام کی 10 ویں سالگرہ منارہا ہے جس کی مناسبت سے وزارت تجارت نے 2025-2023 کے دوران آزادانہ تجارتی خطوں کے لئے ترجیحی فہرست جاری کردی ہے۔

وزارت کے مطابق ملک کے آزادانہ تجارتی خطے 2023 سے 2025 تک 164 ترجیحات کو آگے بڑھائیں گے جن میں ادارہ جاتی اہم اختراع ، کلیدی صنعتیں، پلیٹ فارم کے قیام کے ساتھ ساتھ بڑے منصوبے اور سرگرمیاں شامل ہیں۔

وزارت نے بتایا ہے کہ فہرست آزادانہ تجارتی خطے میں اعلیٰ معیار کی ترقی کے فروغ کے لئے ہر آزادانہ تجارتی خطے کی اسٹریٹجک پوزیشننگ اور ترقیاتی اہداف کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے۔

وزارت نے بتایا ہے کہ یہ فہرست گوانگ ڈونگ میں آزمائشی آزادانہ تجارتی خطے کو ہانگ کانگ اور مکاؤ کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری، مالیات، قانونی خدمات اور پیشہ ورانہ قابلیت سمیت مختلف شعبوں میں اپنا تعاون گہرا کرنے میں مدد دے گی۔

اس فہرست کا مقصد اصلاحات اور اختراع کو گہرا کرنا اور آزادانہ تجارتی خطے میں اںضمام کا نظام مستحکم کرنا ہے۔

چین نے 2013 میں شنگھائی میں اپنا پہلا آزادانہ تجارتی خطہ قائم کیا تھا جبکہ اب ان کی تعداد بڑھ کر 21 ہوگئی ہے۔