• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے آبی تحفظ سے متعلق ضوابط متعارف کرادیےتازترین

March 20, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین نے ملک بھر میں آبی تحفظ  کے لیے ضوابط  کو متعارف کرایا ہے۔

 وزیراعظم لی چھیانگ کی جانب سے ریاستی کونسل کے ایک حکم نامے پر دستخطوں کے ساتھ جاری  کردہ  آبی تحفظ  سے متعلقہ ضوابط  رواں سال یکم مئی سے نافذالعمل ہوں گے،  آبی تحفظ کےضوابط کا مقصد ملک میں تحفظ آب، ماحولیاتی پیشرفت اور اعلیٰ معیار کی ترقی کے لیے قانونی ضمانت فراہم کرنا ہے۔ کلیدی فصلوں، صنعتی مصنوعات اور خدمات کے شعبوں کے لیے پانی کے استعمال کے کوٹے کا تعین کرتے ہوئےضوابط میں پانی کے استعمال کے طریقہ کار سے متعلق قواعد کا تعین کیا گیا ہے جس کا مقصد انتظامی خطوں میں پانی کے سالانہ استعمال کی مقدار کو کنٹرول کرنا اور پانی کی شدید قلت یا زیر زمین پانی زیادہ استعمال کرنے والے خطوں میں ایسےمنصوبوں کو محدود کرنا ہے جن میں زیادہ پانی استعمال ہوتا ہے۔ ضوابط میں زرعی اور صنعتی پیداوار جیسے شعبوں میں آبی  تحفظ کے اقدامات کا تعین کرتے ہوئے آبی تحفظ کی  نگرانی اور حفاظتی اقدامات کے بارے میں قوانین کو بہتربنایا گیا ہے۔