• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 3rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے ادائیگی کے نظام میں بہتری کےلیے اقدامات متعارف کرادئیےتازترین

March 08, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین نے ملک میں ادائیگی کےنظام میں خدمات کو بہتر بنانے کے لیے ایک منصوبہ تشکیل دیدیا ہے۔

ریاستی کونسل کے جنرل آفس کی طرف سے جاری کردہ اس منصوبے کا مقصد بزرگ شہریوں اور غیر ملکی  سیاحوں کو اعلیٰ معیارکی، زیادہ موثر اورآسانی سے ادائیگیوں کےلیے خدمات کی فراہمی ہے۔

منصوبے میں بینک کارڈز کی مد میں ادائیگیاں قبول کرنے کی شرح میں اضافہ  کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیاہے تاکہ  مختلف حالات میں بینک کارڈز استعمال کرنے والے بزرگوں اور غیر ملکی شہریوں کی طلب کو پورا کیا جاسکے۔

اس منصوبے کی رہنما دستاویز کے مطابق چین نقد رقم کےاستعمال اور کرنسی کے تبادلے  سے متعلق سہولت فراہم کرے گا۔ بینکوں اور ادائیگی کے اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کلیئرنگ ہاؤسز کے ساتھ  ملکرکام کریں اور بزرگوں اورغیرملکی سیاحوں کو سہولیات دینے کے لیے اپنی خدمات میں اضافہ کریں۔

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ بڑے کاروباری اضلاع، سیاحتی مقامات، ہوٹلوں، ہسپتالوں اور دیگر اہم مقامات پر موبائل، بینک کارڈ زاور نقد ادائیگیوں سمیت ادائیگی کےمختلف آپشنز کو استعمال میں لانے کی ضرورت ہے۔

رہنما دستاویز میں اکاؤنٹ کھولنے کی خدمات میں آسانی پیداکرنے اور ادائیگی کے  لیے مختلف خدمات میں  اضافے کےلیے کوششوں کو بھی اجاگرکیا گیا ہے۔