شین یانگ (شِنہوا) چین کے چار نشستوں والے ہائیڈروجن ایندھن سے چلنے والے طیارے نے شمال مشرقی صوبےلیاؤننگ کے شہر شین یانگ میں پہلی کامیاب پرواز کی ہے۔
آزمائشی پرواز کے پائلٹ شو شیاؤبین کے مطابق 200 میٹر کی بلندی پر پرواز کرتے ہوئے جہاز نے مطلوبہ طاقت اور قابل قبول وائبریشن کے ساتھ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
طیارے کی لمبائی 8.2 میٹر ہے جو 4.5 کلو گرام تک ہائی پریشرگیس ہائیڈروجن ذخیرہ کرنے کی صلاحیت کے ساتھ 180 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کے ساتھ پروازکرسکتا ہے۔
اس کے علاوہ، ہوائی جہاز کے ہائیڈروجن انجن کی زیادہ سے زیادہ تھرمل کارکردگی 43 فیصد سے زیادہ ہے۔
لیاؤننگ جنرل ایوی ایشن اکیڈمی کے چیف ٹیکنالوجسٹ سن شیاؤپھنگ کا کہنا ہے کہ صاف توانائی پر دنیا کی بڑھتی ہوئی توجہ اور ہوا بازی صنعت میں کاربن اخراج پر سخت کنٹرول کے ساتھ، مستقبل میں ہائیڈروجن ایندھن سے چلنے والے ہوائی جہاز زیادہ پسند کیے جائیں گے۔