بیجنگ(شِنہوا) چین نے بیجوں کی نو اقسام کو اپنے انسان بردار خلائی جہاز شین ژو-16 سے خلا میں بھیجا ہے،ان بیجوں کا انتخاب ملک کے شمالی صوبے شنشی سے کیا گیا ہے۔
ڈیلی سائنس و ٹیکنالوجی کے مطابق بیجوں کو چین کے خلائی اسٹیشن تیان گونگ پر خلائی تجربات کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق، ان میں مکئی کے بیج کی ایک قسم شامل ہے، جسے شنشی زرعی یونیورسٹی نے تیار کیا ہے، زیادہ پیداوار اوروسیع موافقت کی حامل اس قسم کوصوبے میںتقریباً 2لاکھ 66ہزار667 ہیکٹر رقبے پر کاشت کیا جاتا ہے۔ بیجوں کو خاص طور پر بیماریوں کے خلاف مزاحمت ، روایتی افزائش کے طریقوں یا خلائی افزائش کے ذریعے مزیدبہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ خلائی افزائش میں ان کے جینز کو تبدیل کرنے کے لیے خلائی مشن کے دوران بیجوں اور ان کی اقسام کو کائناتی تابکاری اور مائیکرو گریوٹی کے ماحول میں اگایا جاتا ہے۔