• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 29th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے ایف ٹی زیڈ سے مزید اختراعات متعارف کرادیںتازترین

January 19, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کی وزارت تجارت (ایم اوسی ) نے ملک کے پائلٹ فری ٹریڈ زونز (ایف ٹی زیڈ) سے 47 نئی ادارہ جاتی اختراعات متعارف  کرائی ہیں۔ ایم او سی کے مطابق 23 بہترین پریکٹس کیسز اور پائلٹ ریفارم تجربے کے 24 آئٹمز پر مشتمل ادارہ جاتی اختراعات ملک بھر میں اصلاحات کو گہرا کرنے اور متعلقہ شعبوں میں کھلے پن کو وسعت دینے کے حوالے سے کام کریں گی۔ ایم او سی نے کہا کہ بہترین پریکٹس کیسز میں  بنیادی طور پر تجارتی سہولیات، حکومتی امورکی تبدیلی، وسائل کے تحفظ اور اعلیٰ معیار کی صنعتی ترقی کے شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ وزارت کے مطابق، پائلٹ اصلاحات کےتجربہ میں بنیادی طور پر بیرونی سرمایہ کاری تک رسائی، سائنسی اور تکنیکی جدت، ماحولیاتی تحفظ، نقل و حمل اور مالیات سمیت  دیگر شعبوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔