بیجنگ(شِنہوا)چین نے عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) سے مہنگائی میں کمی کے امریکی قانون کے تحت نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں (این ای وی) پر سبسڈی کے حوالے سے ماہر پینل تشکیل دینے کی درخواست کی ہے۔
وزارت تجارت کے ترجمان نے گزشتہ روز بتایا کہ این ای وی صنعت کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے، چین نے 26 مارچ کو این ای ویز کے لیے امریکی سبسڈیز پر عالمی تجارتی تنظیم کے تنازعات تصفیہ میکنزم میں شکایت درج کرائی ۔ترجمان نے کہا کہ امریکہ مشاورت کے ذریعے کسی بھی حل تک پہنچنے میں ناکام رہا جس کی وجہ سے چین نے یہ اقدام اٹھایا ہے۔
ترجمان نے میڈیا کے سوالوں کے جواب میں کہا کہ چین کی این اوی وی صنعت نے ماحول دوست توانائی کی جانب منتقلی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے ردعمل میں عالمی کوششوں میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ افراط زر میں کمی کے ایکٹ کے تحت امریکہ کے مخصوص خطوں کی مصنوعات کے استعمال پرسبسڈی لاگو کی جاسکتی ہے،یہ قانون چین سمیت ڈبلیو ٹی او کے رکن ممالک کی مصنوعات پر لاگو نہیں کیاجاسکتا۔
ترجمان نے کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ اس قانون کو کتنا ہی خوشنما بنا کر پیش کیا گیا ہواس میں شامل سبسڈیز امتیازی اور تحفظ پسند ہیں جو ڈبلیو ٹی او کے قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔