جنیوا (شِنہوا) چین نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے چوتھے یونیورسل پیریڈک ریویو (یو پی آر) کے عمل کو مکمل کرلیا ہے، جسے چینی وفد کے سربراہ نے کامیاب قرار دیاہے۔
یونیورسل پیریڈک ریویو کی تقریب کے دوران جنیوا میں اقوام متحدہ دفتر اور سوئٹزرلینڈ میں دیگر بین الاقوامی اداروں میں چین کے مستقل نمائندے چھین شو نے یو پی آر کے دوران مختلف ممالک کی طرف سے دی گئی سفارشات پر چینی حکومت کے موقف کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کے30 نئےاقدامات پرپیش رفت کی تفصیلات پیش کیں جن پرچین نے عملدرآمد کا وعدہ کیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ جدیدیت کی راہ پر گامزن رہتے ہوئے ان کا ملک انسانی حقوق کے تحفظ کو مسلسل بہتربنانے کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کی عالمی کوششوں کی ترقی میں مسلسل نئی شراکت کر رہا ہے۔ اجلاس کے بعد شِنہوا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے چھین نے چین کی طرف سے یو پی آر کے چوتھے دورکی تکمیل کو کامیاب قرار دیا۔اجلاس میں روس، وینزویلا، ازبکستان، گیمبیا اور ویتنام جیسے کئی ممالک نے انسانی حقوق کی ترقی میں چین کی کوششوں اور کامیابیوں کا مثبت جائزہ پیش کیا۔