• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 5th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے ہانگ کانگ سے متعلق برطانوی رپورٹ کو مسترد کردیاتازترین

April 17, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین نے برطانیہ پر زور دیا ہے کہ وہ ہانگ کانگ امور میں مداخلت، چین کی قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے مجرموں و فسادیوں کو پناہ دینا اور ان کے ساتھ ملی بھگت کرنا بند کرے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے یہ بات یومیہ پریس بریفنگ میں برطانوی ششماہی نام نہاد رپورٹ میں ہانگ کانگ امور سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہی۔ انہوں نے برطانیہ سے کہا کہ وہ اس بنیادی حقیقت کا احترام کرے کہ ہانگ کانگ کو چین  میں واپس شامل ہوئے تقریباً 27 برس ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ برطانوی نام نہاد رپورٹ میں حقائق کو نظرانداز اورمسخ کیا گیا ہے۔ یہ ہانگ کانگ اور چین کے اندرونی امور میں مداخلت اور عالمی قوانین کے ضابطوں اور بین الاقوامی تعلقات سے متعلق بنیادی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

ترجمان لین نے کہا کہ چین کو اس سے مایوسی ہوئی اور وہ اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہانگ کانگ کی واپسی کے بعد سے چینی حکومت نے "ایک ملک، دو نظام" اصول کو مکمل اور ایمانداری سے نافذ کیا۔ ہانگ کانگ کے عوام ہانگ کانگ کا نظم و نسق چلاتے ہیں اور انہیں اعلیٰ درجے کی خود مختاری حاصل ہے۔

لین نے کہاکہ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے میں قومی سلامتی تحفظ قانون اور نفاذ کے ساتھ ہی قومی سلامتی کے لئے ٹھوس دیوار تشکیل دیدی گئی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ قانون کے تحت ہانگ کانگ کے رہائشیوں کو حاصل حقوق اور آزادیوں کو بہتر تحفظ فراہم کیا گیا ہے جس سے ان کی خوشی اور سلامتی کا احساس بڑھ گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہانگ کانگ اقتصادی ترقی کے لئے ہر ممکن کوششیں کرنے کی غرض سے اپنے بہترین دور میں داخل ہوچکا ہے اور ہانگ کانگ کی حیثیت ایک بین الاقوامی مالیاتی ،جہازرانی اور تجارتی مرکز کی حیثیت سے مزید مستحکم ہے جو ایک امید افزا مستقبل رکھتا ہے۔