• Roubaix, France
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے انسانی جینوم ایڈیٹنگ تحقیق کے لئے اخلاقی ہدایات شائع کر دیںتازترین

July 10, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت سائنس اور ٹیکنالو جی نے انسانی جینوم ایڈیٹنگ کی تحقیق کو منظم کرنے اوراس کی صحت مندانہ ترقی کو فروغ دینے کیلئے اخلاقی ہدایات شائع کر دی ہیں۔

ان ہدایا ت کے مطابق انسانی جینوم ایڈیٹنگ کی تحقیق کو انسانیت کی  فلاح و بہبود کو فروغ دینے کے اصول کی پیروی کرنی چاہیے،لوگوں کا احترام کرنا چاہیے،دانشمندی اور ذمہ داری کو برقرار رکھنا چاہیے ،عد ل و انصاف کو یقینی بنانا چاہیے اور اسے کھلا اور شفاف ہونا چاہیے۔

قومی سائنس اور ٹیکنالوجی اخلاقیات کمیٹی کی طبی اخلاقیات ذیلی کمیٹی کے ذریعہ تیار کردہ رہنما ہدایات میں   کہا گیا ہے کہ سائنسی اور سماجی اقدار کیساتھ ساتھ ممکنہ خطرات کو مکمل طور پر مد نظر رکھتے ہوئے  تحقیق میں انسانی جینوم ایڈیٹنگ کے استعمال  کا لازماََ  احتیاط سے جائزہ لینا چاہیے۔

ہدایات کے مطابق خصوصا کلینکل تحقیق میں  عمل اوراحتیاط میں توازن قائم کرنے  کے لئے بیماری کی شدت  سے  نمٹنا اور ممکنہ خطرات کا جائزہ ضروری ہے۔

 ہدایات میں جراثیم کے خلیات، فرٹیلائزڈ انڈے، یا جنین پر انسانی جینوم ایڈیٹنگ تحقیق کے متعلق کہا گیا ہے کہ حمل اور افزائش نسل کیلئے  ترمیم شدہ جراثیم کے خلیات، فرٹیلائزڈ انڈے، یا جنین کے استعمال کی سختی سے ممانعت ہے۔

ہدایات میں کہا گیا ہے کہ  فی الحال جراثیم کے جینوم ایڈیٹنگ سے متعلق   کوئی بھی کلینکل تحقیق غیر ذمہ دارانہ ہے اور اس کی اجازت نہیں ہے۔