چھانگ چھون (شِنہوا) چین کی تجارتی سیٹلائٹ کمپنی نے مدار میں سیٹلائٹس کے درمیان 100 گیگا بٹس فی سیکنڈ (جی بی پی ایس) کی رفتار سے لیزر رابطے کو کامیابی سےقائم کیا ہے۔
جیلن-ون کے دو سیٹلائٹس کے درمیان ڈیٹا ٹرانسمیشن کی گئی اورفائنل ڈیٹا کوزمین پر کامیابی کے ساتھ ڈاؤن لوڈ کیا گیا،یہ پہلی بارہے کہ چین نے ہائی ڈیفینیشن انٹر سیٹلائٹ ریموٹ سینسنگ امیجز کو اتنی تیز رفتاری سے منتقل کیا ہے۔ چھانگ گوآنگ سیٹلائٹ ٹیکنالوجی کمپنی(سی جی ایس ٹی ایل) نے 100 سے زیادہ جیلن- ون سیٹلائٹس کو کمرشل کانسٹیلیشن بنانے کے لیے مدار میں بھیجا ہے، اور 2021 سے ان سیٹلائٹس کے درمیان لیزر رابطوں کے لیے کلیدی ٹیکنالوجی کی تصدیق کی ہے۔