فوژؤ(شِنہوا) چین نے اوشن کلاوڈ کے نام سے اپنا پہلا کھلا سمندری بڑا ڈیٹا سروس پلیٹ فارم شروع کر دیا۔
وزارت قدرتی وسائل کے سمندری پیشگی انتباہ اور نگرانی ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر وانگ ہوآ نے بتایا ہے کہ اوشن کلاوڈ سمندری ڈیٹا اور معلوماتی مصنوعات کے حوالے سے ایک قومی آن لائن سروس پلیٹ فارم ہے۔
انہوں نے شیامن میں سمندر کے عالمی دن پر ہونیوالی تقریب میں کہا کہ یہ عالمی سمندری تین جہتی مشاہداتی نیٹ ورک سے قومی ڈیٹا جمع کرنے کے لیے کام کرتا ہے۔ اداروں کے درمیان سمندری معلومات کے رابطے کو سہولت فراہم کرتا ہے اور عالمی سمندری معلومات کے تبادلے کو فروغ دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ پلیٹ فارم سمندری معلومات کی مربوط سروس کو مزید مضبوط کرسکتا ہے، سمندری ڈیٹا کو باٹنے اور اس کی گردش کے تیکنکی معیارز کو یکجہا کر سکتا ہے اور سمندری ڈیٹا مصنوعات کے نفاذ کے معیار کو بہتر کر سکتا ہے۔
انہوں نے سمندری ڈیٹا پر ایک کھلا کیٹلاگ جاری کرنے کا بھی اعلان کیا جس میں سمندری میدان میں سات مضامین اور عناصر کی 83 اقسام شامل ہیں، جس میں چین کے آزاد سمندری ڈیٹا، سمندری معلومات کی مصنوعات کی تحقیق اور ترقی اور عالمی سمندری ماحولیاتی اعداد و شمار شامل ہیں۔
وانگ نے کہا کہ کیٹلاگ میں موجود ڈیٹا کو اوشن کلاؤڈ کے ذریعے حاصل اور استعمال کیا جا سکتا ہے۔