• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 5th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے اشیائے صرف کی تجارت کو فروغ دینے کا منصوبہ متعارف کرادیاتازترین

April 13, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین نے صارف اشیاء کی تجارت کو آسان بنانے اور اسکی حوصلہ افزائی کے لیے خصوصی اقدامات  کا آغاز کیا ہے۔

وزارت تجارت اور 13 دیگر سرکاری محکموں کی طرف سے مشترکہ طور پر جاری  ایکشن پلان کے مطابق، ان اقدامات کا مقصد ایک تجارتی میکانزم قائم کرنا ہے جس کے ذریعے استعمال شدہ اشیاء کو سمارٹ، ماحول دوست اور کم کاربن چیزوں میں تبدیل کرنے کے لیے سہولت فراہم کی  جائے گی۔

آٹوموبائل کی تجارت کو فروغ دینے کے لیے، ان صارفین کو سبسڈی دی جائے گی جوکم  توانائی سے چلنے والی گاڑیاں یا نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیاں خریدنے کے لیے زیادہ آلودگی خارج کرنے والی مسافر کاروں  کا استعمال ترک اور انہیں سکریپ کرنا چاہتے ہیں۔

سیکنڈ ہینڈ کاروں کے لین دین کے لیے ریورس انوائسنگ کے طریقہ کار کے ساتھ ساتھ  سروس ماڈل کو بھی فروغ دیا جائے گا جہاں پرانی کاریں  واپس لی جائیں گی۔

استعمال شدہ گھریلو آلات کے  حوالے سے قابل تجدید وسائل کے لیے ری سائیکلنگ سسٹم قائم کرنے کے لیے مالی مدد فراہم کی جائے گی،مقامی حکومتوں اور گھریلو آلات کی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی  کی جائے گی  کہ وہ ایسے  صارفین کے لیے سبسڈی یا ترجیحی پالیسیاں پیش کریں جو  ماحول دوست اور سمارٹ ہوم اپلائنسز خریدتے یا ان کی تجارت کرتے ہیں۔