یانگ جیانگ (شِںہوا) چین نے سمندر سے اسمارٹ ڈریگن -3 (ایس ڈی -3) کیریئر راکٹ کے ذریعے 9 سیٹلائٹس کو مقررہ مدار میں بھیج دیا ہے۔
چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر یانگ جیانگ سے راکٹ صبح 11بجکر 6 منٹ (بیجنگ وقت) پر خلا کی جانب روانہ ہوا۔ یہ راکٹ تائی یوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر نے سمندر سے خلامیں روانہ کیا۔
سینٹر کے مطابق ایس ڈی -3 راکٹ کا یہ تیسرا پرواز مشن تھا۔
ایس ڈی -3 ایک ٹھوس ایندھن والا کیریئرراکٹ ہے جسے چائنہ اکیڈمی آف لانچ وہیکل ٹیکنالوجی نے تیار کیا ہے اور اسے بطور خاص تجارتی خلائی مارکیٹ کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ زمین اور سمندر دونوں جگہ سے پرواز کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ایس ڈی تھری راکٹ کے ڈپٹی چیف ڈیزائنر لیو وائی کے مطابق اس مشن کے لانچ پوائنٹ کو ساحل کے قریب ایک مقام پر ایڈجسٹ کیا گیا تھا جس سے پہلے مشنز کی نسبت ہوا اور لہروں کی مزاحمت کم ہوئی۔
لیو نے مزید بتایا کہ راکٹ کی گزشتہ دو پروازوں میں ہر لانچ میں 63 سینسر استعمال ہوئے تھے چونکہ کافی ڈیٹا پہلے ہی حاصل کرلیا گیا ہے اس لئے اس لانچ میں صرف 31 سینسر استعمال ہوئے جس سے لاگت میں مزید کمی واقع ہوئی۔
لیو نے کہا کہ راکٹ کے ذریعے لانچ کردہ 9 سیٹلائٹس میں سے ایک نیکس سیٹ -1 سیٹلائٹ عالمی صارفین کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔