شی چھانگ(شِنہوا) چین نے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان میں شی چھانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے بالائی مدار کے انٹرنیٹ سروسز سیٹلائٹ کوخلاء میں بھیج دیا۔
یہ سیٹلائٹ گزشتہ رات9 بج کر 3 منٹ (بیجنگ وقت) پرایک لانگ مارچ-3 بی کیریئر راکٹ کے ذریعے خلاء میں بھیجا گیا جو کامیابی کے ساتھ طے شدہ مدار میں داخل ہوگیا ہے۔
یہ لانگ مارچ کیریئر راکٹ سیریز کا 510 واں پروازمشن تھا۔