بیجنگ (شِنہوا) چین کی ریاستی کونسل کے جنرل آفس نے اعلیٰ معیار کے مطابق بیماریوں سے بچاؤ اور کنٹرول کے لیے رہنما ہدایات جاری کی ہیں۔
دستاویز میں 2030 تک بیماریوں سے بچاؤ اور کنٹرول کے نظام کے قیام کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جو مربوط فوجی اور سویلین کوششوں کے ساتھ بیماریوں کی روک تھام اور علاج کو یکجا کرے گا اور اس حوالے سے معاشرے میں مجموعی ہم آہنگی پیدا کرے گا۔
اس نظام میں بیماریوں پر قابو پانے کے اداروں اور مختلف بیماریوں سے بچاؤ اور علاج کی خصوصی سہولیات کو مرکزی اہمیت دی جائے گی اور طبی ادارے اس کی معاونت کریں گے ، نچلی سطح کے طبی و صحت کے اداروں کو اس کی بنیاد کے طور پر قائم کیا جائے گا۔