• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 6th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے بین الاقوامی کروز آپریشن میں سہولت کے لیے ضابطے متعارف کرادیےتازترین

April 27, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے ملک کی  بندرگاہوں پر لنگ انداز ہونے والے  بین الاقوامی کروز کے لیے سامان کی فراہمی  کو آسان بنانے کے لیے  ریاستی کونسل کی جانب سے متعارف کرائے گئے ضوابط سے متعلقہ ایک حکم نامے پر دستخط کیے ہیں۔

رواں سال یکم جون سے  نافذ العمل ہونے والے، ضوابط کا مقصد ملک کے اعلیٰ سطح کے معاشی کھلے پن اور کروز اکانومی کی اعلی معیار کی ترقی کو  فروغ دینا ہے۔

ان ضوابط کا اطلاق ملکی اور  غیر ملکی کروز بحری جہازوں پر  ہوگا جب وہ چینی بندرگاہوں پر اپنے آپریشن کے لیے ضروری سامان اور خدمات حاصل کرتے ہیں۔

چین نے بین الاقوامی کروز آپریٹرز اور متعلقہ سامان اور خدمات فراہم کرنے والے اداروں کے جائز حقوق کے تحفظ کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے ان پر زور دیا ہے کہ وہ چینی قوانین اور ضوابط کی پابندی کریں۔