• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 30th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے بیرونی خلائی خطرے سے متعلق امریکی بیان کوسختی سےمسترد کردیاتازترین

January 27, 2024

بیجنگ( شِنہوا)  چین نے کہا ہے کہ امریکہ اسے  بدنام کرنے اور الزام تراشی کے لیے ایک طویل عرصے سے  اسکے بیرونی خلائی خطرے کو بار بار بڑھا چڑھا کر پیش کررہاہے جو امریکہ کے لیے بیرونی خلا میں اپنی طاقت کو بڑھانے اور  فوجی بالادستی برقرار رکھنے کا  صرف ایک بہانہ ہے۔

اس سے متعلقہ ایک سوال کے جواب میں وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے روزانہ کی نیوز بریفنگ میں کہا کہ چین اور روس کی جانب سے اینٹی سیٹلائٹ ہتھیار تیار کرنے کے بارے میں امریکی خلائی فورس کی رپورٹ  میں چین کی دانستہ تضحیک کی گئی ہے۔

وانگ نے کہا کہ امریکہ نے کھلے عام بیرونی خلا کو ایک "میدان جنگ" کے طور پر پیش کیا، خلائی فوج کی تیاری اور بڑی طاقتوں کے درمیان مخاصمت کو بھڑکانے کی بھرپور کوشش کی وہ خود بیرونی خلائی عسکریت اور اسے  میدان جنگ بنانے کے پیچھے سب سے بڑا  محرک اور بیرونی خلائی سلامتی کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔

ترجمان نے کہا کہ امریکہ طویل عرصے سے خلائی ٹیکنالوجی کا غلط استعمال اور خطرناک طریقے سے دوسرے ممالک کے خلائی جہازوں کا سراغ لگاکر ان کے قریب پہنچ رہا ہے، جس سے خلا میں تصادم  کے خطرے میں اضافہ ہوتا ہے اور یہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے۔

ترجمان نے کہا کہ چین بیرونی خلا کے پرامن استعمال پر قائم اور وہاں ہتھیاروں کی دوڑ کی مخالفت کرتا ہے۔ ہم بین الاقوامی برادری میں بات چیت کے ذریعے خلائی ہتھیاروں کے کنٹرول سے متعلق قانونی  دستاویزات اور قانونی ذرائع سے بیرونی خلا کے امن و سلامتی کے تحفظ کے لیے کوشاں ہیں۔