بیجنگ(شِنہوا) چین کی مقننہ،14ویں نیشنل پیپلز کانگریس کے دوسرے سیشن میں منظورکی جانے والی دو رپورٹس کو بدھ کو شِنہوا نیوز ایجنسی کے ذریعے مکمل طور پر جاری کیا گیاہے۔
قومی اقتصادی وسماجی ترقی کے 2023 منصوبے پر عمل درآمد اور قومی اقتصادی وسماجی ترقی کے لیے 2024 کے مسودے کے منصوبے کی رپورٹ تین حصوں پر مشتمل ہے۔
پہلا حصہ قومی اقتصادی وسماجی ترقی کے 2023 کے منصوبے پر عمل درآمد اور دوسرا حصہ 2024 میں معاشی وسماجی ترقی کے لیے مجموعی تقاضوں، بنیادی مقاصد اور پالیسی سمت کے حوالے سے ہے جبکہ تیسرے میں 2024 میں اقتصادی وسماجی ترقی کے حوالے سے اہم امور شامل ہیں۔2023 کے مرکزی اور مقامی بجٹ پر عملدرآمد اور 2024 کے مرکزی ومقامی بجٹ کی مسود رپورٹ بھی تین حصوں پر مشتمل ہے۔
پہلا حصہ 2023 کے مرکزی اور مقامی بجٹ پر عملدرآمد دوسرا2024 کے لیے مرکزی اور مقامی بجٹ کے مسودےاور تیسرا حصہ 2024 میں مالیاتی اصلاحات اور ترقی کے حوالے سے ہے۔