ارمچی(شِنہوا) چین میں سائنسی تحقیق کے لیے زمین میں کیے جانے والےبورہول کو 10ہزار میٹرسے زیادہ گہرائی تک کھود لیا گیا ہے، یہ بور ہول شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود اختیارعلاقے کے تارم طاس میں کیا جارہاہے۔
تارم آئل فیلڈ کے تکنیکی ماہر وانگ چھون شینگ نے جمعرات کو بتایا کہ کھدائی 8ہزار 56 میٹر کی گہرائی تک پہنچ گئی ہے۔ 8 ہزارمیٹر کے بعد مشینری کو 155 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ درجہ حرارت اور 1ہزار100 گنا زیادہ دباؤ جیسے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
بورہول کی ڈیزائن کردہ گہرائی 11ہزار100 میٹر ہے اور یہ چین کے سب سے بڑے صحرائے تاکلیماکان کے اندرونی علاقے میں واقع ہے۔