بیجنگ(شِنہوا)چین نے برطانیہ کی طرف سے نام نہاد روسی مداخلت کو جواز بناکر چینی کمپنیوں پر پابندی عائد کرنے کی شدید مخالفت کی ہے۔
چین کی وزارت تجارت نے اپنی پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ چین کی نمائند گی اور چین برطانیہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی مستحکم ترقی کی رفتار کے باوجود برطانیہ نے روس کیخلاف پابندی عائد کرنے کے حالیہ مرحلے میں چینی کمپنیوں کو فہرست میں شامل کرنے پر اصرار کیا ۔ایسے اقدامات سے دوطرفہ اقتصادی اورتجارتی تعلقات پر منفی اثر پڑے گا۔
ترجمان نے کہا کہ برطانیہ کی یک طرفہ پابندیوں کی عالمی قانون میں کو ئی بنیاد نہیں ہے اور نہ ہی اسے اقوام متحدہ کی جانب سے ایسا کوئی مینڈیٹ حاصل ہے جبکہ یہ برطانوی پابندیاں اپنے دائرہ اختیار سے تجاوز کرنے کے مترادف ہے۔
انہوں نےکہاکہ چین نےبرطانیہ پرزوردیا ہے کہ وہ دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے مجموعی مفادات کو مدِ نظررکھتے ہوئے اپنےغلط طریقوں کوفوری درست کرے اورچینی کا روباری اداروں کو پابندیوں کی فہرست سے غیر مشروط طور پر نکالے۔
ترجمان نے کہا کہ چین اپنے کاروباری اداروں کے قانونی حقوق اور مفادات کا بھرپور تحفظ کرے گا۔