• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 3rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے بہترآن لائن ماحول کے فروغ کے لیے اقدامات متعارف کرادیےتازترین

March 15, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین نے 2024 کے لیے بہتری کے 10اقدمات کا تعین کرتے ہوئے سائبر اسپیس کو بہتر طریقے سے ریگولیٹ کرنے کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں۔

سنٹرل سائبر اسپیس افیئر کمیشن کے آفس کے مطابق ان اہداف میں آن لائن کاروباری ماحول کو بہتر بنانا، غیر قانونی معلومات کے لنکس کے خلاف کارروائی  اور نابالغ افراد کے لیے ایک محفوظ آن لائن ماحول کو فروغ دینا شامل ہے۔

1آفس کے مطابق وی میڈیا اکاؤنٹس سے پیدا ہونے والی غلط سرگرمیوں کی اصلاح کے لیے بھی کوششیں کی جائیں گی، خاص طور پر ان لوگوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی جو گرما گرم موضوعات گھڑتے یا اس سے ناجائز فائدہ اٹھاتے ہیں، ساتھ ہی ساتھ فالورز حاصل کرنے اور منافع کمانے کے لیے غیر اخلاقی طریقوں کا سہارا لیتے ہیں۔