• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 21st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے چاند پر خلابازوں کو بھیجنے کا ابتدائی منصوبہ جاری کردیاتازترین

July 13, 2023

ووہان (شِنہوا) چین نے سائنسی تحقیق کے لیے 2030 سے پہلے چاند پر اپنے خلابازوں کو اتارنے کا منصوبہ تشکیل دیا ہے۔ چائنہ مینڈ اسپیس ایجنسی (سی ایم ایس اے) کی طرف سے گزشتہ روز جاری کردہ ابتدائی منصوبے کے مطابق  بالترتیب ایک قمری لینڈر اور ایک انسان بردار خلائی جہاز کو چاند کے مدار میں بھیجنے کے لیے دو کیریئر راکٹ خلا میں بھیجے جائیں گے۔ خلائی جہاز اور قمری لینڈر مقررہ وقت پر ایک دوسرے سے  باہم منسلک ہوں  گےجس کے بعد  خلاباز لینڈر میں داخل ہوں گے۔

جیسے ہی قمری لینڈر چاند کی سطح پراترتے ہوئے پہلے سے طے شدہ جگہ پرپہنچے گا خلاباز سائنسی  تحقیق انجام دیں گے اور نمونے جمع کریں گے۔ مقررہ کام مکمل کرنے کے بعد، خلا باز لینڈر میں واپس آئیں گے، جو انہیں خلائی جہاز کے ساتھ دوبارہ منسلک ہونے کے لیے واپس چاند کے مدار میں لے جائے گا۔ آخری مرحلے میں، خلائی جہاز چاند کے نمونوں کے ساتھ خلابازوں کو زمین پر واپس لے کرپہنچے گا۔