• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 24th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے چاول کی معیاری اقسام کے لیے انٹرنیشنل رائس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ساتھ تعاون بڑھا دیاتازترین

September 25, 2023

بیجنگ(شِنہوا) چین نے چاول کی معیاری اقسام کو فروغ دینے کے لیے انٹرنیشنل رائس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ساتھ تعاون میں اضافہ کیا ہے۔

 چائنیز اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز (سی اے اے ایس) نے پیر کوبتایاکہ   چاول کی کل 49 اقسام جن میں سے ہرایک 1کروڑ ایم یو(6لاکھ 66ہزارہیکٹر سے زیادہ) رقبے پر اگتی ہے، گزشتہ 25 سالوں میں چین اور ادارے نے مشترکہ طور پر کاشت کی ہے۔

سی اے اے ایس کے مطابق، اس تعاون کے تحت چاول کے کیڑوں پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ چاول کی کاشت اور پیداوار کے طریقوں میں مفید نتائج حاصل کیے گئے ہیں۔

سی اے اے ایس نے مزید کہا کہ مستقبل میں، چینی تحقیقی ادارے، بشمول اس کے، چاول کی اقسام کی تحقیق اور ترقی کے ساتھ ساتھ چاول کی نئی اقسام کی کاشت جیسے شعبوں میں عالمی ادارے کے ساتھ تعاون کرے گی۔