• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 24th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے چاول کی صنعت کی ترقی کے لیے بگ ڈیٹا پلیٹ فارم شروع کردیاتازترین

April 03, 2023

سانیا(شِنہوا) چین نے چاول کی مکمل صنعت کے لیے ایک بگ ڈیٹا پلیٹ فارم شروع کیا ہے، جس سے ملک کی چاول کی صنعت کی ڈیجیٹلائزیشن اور انفارمیشنائزیشن کو فروغ ملنے کی توقع ہے۔ جنوبی صوبے ہائی نان کے شہر سانیا میں جاری چائنہ سیڈ کانگریس اور نانفان ایگریکلچرل سیلیکون ویلی فورم 2023 کے مطابق،چائنہ نیشنل رائس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سی این آر آر آئی) نے اس پلیٹ فارم کے قیام میں مرکزی کردار ادا کیا ہے جس میں چاول کی صنعت سے متعلق ڈیٹا کی تیاری، جمع کرنے، ذخیرہ کرنے، پروسیسنگ، تجزیہ اور خدمات پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے پیداوار، ذخیرہ کرنے، مارکیٹ ،تجارت،کھپت اور سائنس وٹیکنالوجی پر مشتمل پوری صنعتی چین کا احاطہ کیا گیا ہے۔ سی این آر آر آئی کے سائنس اور ٹیکنالوجی انفارمیشن سنٹرکے ڈپٹی ڈائریکٹر شو چھون چھون نے کہا کہ پلیٹ فارم  سے صنعتی خدمات کی مجموعی سطح اور صلاحیت کو بہتر بنانے کے لیے چاول سے متعلق مستند انڈیکس رپورٹس کو باقاعدگی سے شائع کیا جائے گا۔ یہ ٹرمینل صارفین کو درست طریقے سے منسلک کرسکتا ہے اور چاول کے بیج کی پیداوار کی انٹیلی جینٹ شناخت، کیڑے مکوڑوں اور بیماریوں، دور دراز سے رہنمائی اور ڈیٹا کے تجزیہ  جیسی خدمات فراہم  کرے گا۔