جیوچھوان(شِنہوا) چین نے چار موسمیاتی سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیج دئے ہیں۔
ملک کے شمال مغربی جیوچھوان سیٹلائٹ لانچ سنٹر سے بدھ کے روز تیان مو-1 موسمیاتی سیاروں کے گروپ سے تعلق رکھنے والے سیٹلائٹس کو شام 5 بجکر 9 منٹ (بیجنگ ٹائم) پر کوائیژو-1 اے کیریئر راکٹ کے ذریعے لانچ کیا گیا جو مقررہ مدار میں داخل ہو چکے ہیں۔
یہ سیٹلائٹس بنیادی طور پر کمرشل موسمیاتی ڈیٹا کی خدمات فراہم کرنے کے لیے استعمال کیےجائیں گے۔یہ کوائیژو-1 اے کیریئر راکٹس کا 19 واں فلائٹ مشن ہے۔