شی ننگ (شِنہوا) چین کے شمال مغربی صوبہ چھنگ ہائی میں تقریباً 2 کروڑ کلو واٹ آورز کی زیادہ سے زیادہ توانائی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت کے ساتھ پمپڈ اسٹوریج پاور اسٹیشن کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا ہے جو صاف توانائی کے وسائل سے مالا مال چین کے مغرب میں ایک مز ید اہم منصوبہ ہے۔
پاور اسٹیشن ایک ہائیڈرو پاور اسٹیشن ہے جو بجلی کا استعمال کر کے پانی کو ذخیرہ کرنے کے لئے اونچی جگہ پر پمپ کرتا ہے اور پھر بجلی کی فراہمی ناکافی ہونے پر بجلی پیدا کرنے کے لئے پانی چھوڑتا ہے۔
توقع ہے کہ یہ منصوبہ چین کے مغرب میں چھنگ ہائی کی گوئی نان کاؤنٹی میں تقریباً 16 ارب یوآن (تقریباً 2.24 ارب امریکی ڈالرز) کی مجموعی سرمایہ کاری کے ساتھ سب سے بڑی نصب شدہ صلاحیت کا حامل پمپڈ اسٹوریج پاور اسٹیشن ہو گا۔
نئے اسٹیشن کی مجموعی نصب شدہ گنجائش 28 لاکھ کلو واٹس تک پہنچ سکتی ہے۔ اگر اسے عملی جامہ پہنایا جاتا ہے تو اس سے کوئلے کی معیاری کھپت میں تقریباً18 لاکھ 20 ہزار ٹن کی کمی اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں سالانہ 45 لاکھ 50ہزار ٹن کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
چھنگ ہائی میں 2030 تک تنصیب شدہ نئی توانائی کی صلاحیت 10 کروڑ کلو واٹس سے تجاوز ہونے کی توقع ہے۔