ہائیکو (شِنہوا) چین میں دنیا کے پہلے تجارتی پیمانے کے چھوٹے ماڈیولر ری ایکٹر (ایس ایم آر) لنگ لونگ ون کے بنیادی ماڈیول کو جوڑنے کا عمل مکمل کرلیا گیاہے۔
اس کے ڈویلپر، چائنہ نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن (سی این این سی) کے مطابق یہ اسمبلی کی تکمیل لنگ لونگ ون کی تنصیب کے عمل میں بنیادی اہمیت کی حامل ہے جو عالمی سطح پر چھوٹے سے چھوٹے ایٹمی ری ایکٹرکی تیاری میں ایک تاریخی قدم اور اس بات کی تصدیق ہے کہ ماڈیولر ایس ایم آر کی تعمیر کے معاملے میں چین عالمی سطح پر سب سے آگے ہے۔
چین کے جنوبی صوبے ہائی نان میں واقع، لنگ لونگ ون ایک کثیر المقاصد چھوٹا ماڈیولر پریشرائزڈ واٹر ری ایکٹر ہے جسے سی این این سی نے خود تیارکیا ہے۔ بنیادی ماڈیول لنگ لونگ ون کا کلیدی جزوہے جسے آزادانہ طور پر چین کےسی این این سی کے ماتحت ادارے نیوکلیئر پاور انسٹی ٹیوٹ نے ڈیزائن اور خریدا ہے۔ اس میں پریشر ویسلز اور سٹیم جنریٹرز جیسی خصوصیات شامل ہیں۔