• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 3rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے دیہی علاقوں میں ای کامرس کو فروغ دینے کے لیے منصوبہ جاری کردیاتازترین

March 14, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین نے اپنے دیہی علاقوں میں ای کامرس کی اعلیٰ معیار کی ترقی میں پیش رفت کے لیے رہنما اصول وضح کردئیےہیں۔

یہ منصوبہ وزارت تجارت اور سائبر اسپیس ایڈمنسٹریشن آف چائنہ سمیت نومحکموں کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری کیاگیا۔

چین کی وزارت تجارت کاکہناہےکہ اس اقدام کا مقصد ترقی کا نیا نمونہ قائم کرنے اور دیہی علاقوں کے باشندوں کی کھپت اورآمدن میں بہتری لانے کےلیے ابھرتی ہوئی ڈیجیٹل معیشت کی لہرپرانحصار کو مزیدبڑھاناہے۔

منصوبے کے تحت ایک کثیر سطحی دیہی ای کامرس جامع سروس پلیٹ فارم کا قیام،رسد اور تقسیم کے نظام کی تعمیرمیں تیزی لانا، اور دیہی علاقوں میں متنوع نئے ای کامرس اداروں کو فروغ دینے سمیت چھ مختلف پہلوؤں میں 14 تفصیلی پالیسیاں تجویز کی گئی ہیں۔

وزارت تجارت نے کہا ہے کہ ملک کی دیہی احیاء کو جامع طور پر فروغ دینے کی کوششوں کے پیش نظراس اقدام سے دیہی سطح کی لائیو سٹریمنگ ای کامرس بنیادوں  کی تعمیر میں مدد ملے گی۔