• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے دنیا کے سب سے لمبے ونڈ ٹربائن بلیڈ تیارکرلیےتازترین

March 23, 2024

ہوہوٹ (شِنہوا)  چین کے شمالی  اندرونی منگولیا خود اختیار علاقے کے شہر بایان نور میں دنیا کے سب سے لمبے 131 میٹر آن شور ونڈ ٹربائن کے بلیڈز کی پہلی کھیپ  کامیابی سے تیار کرلی گئی  ہے۔

بلیڈز کی تیاری کا کام جمعرات کو بایان نور زیرو کاربن سمارٹ انڈسٹریل پارک میں  واقع سانے رینیوایبل انرجی میں مکمل کیا گیا۔یہ بلیڈز  بڑے میگا واٹ کے  ونڈ ٹربائن یونٹس میں نصب  کیے جائیں گے،جس سے ہوا سے بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت اور کارکردگی میں اضافہ ہوگا۔

نئے بلیڈز  مضبوطی اور پائیداری  کا ایک شاندار نمونہ ہیں ، جو سختی اور طاقت کے لحاظ سے اعلی ترین مینوفیکچرنگ مواد  اور جدید مینوفیکچرنگ ٹیکنالوجی  کا شاہکار ہیں۔ ونڈ ٹربائن کے  بلیڈ کے  آلات اور ان کی فل سائز ٹیسٹنگ کا مرحلہ پہلے مکمل کیا گیا ہے۔

کمپنی ذرائع نے بتایا کہ سانے رینیوایبل انرجی  نے بلیڈز کی تیاری میں روایتی مینوفیکچرنگ سے ذہین مینوفیکچرنگ  طریقہ کار کو بروئے کار لایا  ہے  اور ڈیجیٹلائزیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے آلات  کی درستگی کو بہتر کیا گیا ۔مزید برآں، ان بلیڈ میں پیداوار کے حصول کے دوران ری سائیکلبلٹی کو بہتر بنانے کے لیے ری سائیکل ایبل پولیوریتھین آلات کا استعمال  کیا جائے گا۔