• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 28th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے دوبارہ استعمال کے قابل آزمائشی خلائی جہازخلا میں بھیج دیاتازترین

December 15, 2023

جیوچھوان(شِنہوا) چین نے دوبارہ استعمال کے قابل آزمائشی خلائی جہاز کو کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیج دیا ہے ۔خلائی جہازکوشمال مغربی جیوچھوان کے سیٹلائٹ لانچ سنٹر سے لانگ مارچ-2 ایف کیریئر راکٹ کے ذریعے روانہ کیاگیا۔ قابل استعمال ٹیسٹ خلائی جہاز چین میں مقررہ لینڈنگ سائٹ پر واپس آنے سے پہلے کچھ دیر کے لیے خلا میں کام کرے گا۔ خلا میں آپریشن کے دوران، خلائی جہاز دوبارہ قابل استعمال ٹیکنالوجیز اور خلائی سائنس کے تجربات کی تصدیق کرے گا تاکہ خلا کے پرامن استعمال کے لیے تکنیکی مدد فراہم کی جا سکے۔