بیجنگ(شِنہوا)چین نے 4 میٹراور 5 میٹر قطر کے دوبارہ استعمال کے قابل راکٹوں کی تیاری کا کام تیزکردیا ہے جن کی پہلی پروازیں بالترتیب 2025 اور 2026 میں شیڈول ہیں۔
چائنہ ایرواسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن نے کہا کہ دوبارہ استعمال کے قابل نئی لانچنگ گاڑیوں کے ماڈلزکی تیاری سے کمرشل خلائی مارکیٹ کی بڑھتی ہوئی طلب کوپورا کیا جاسکے گا۔
دوبارہ استعمال کے قابل راکٹ مستقبل کی خلائی تحقیق کی کوششوں کے لیے بہت اہم ہیں،کیونکہ وہ موثرلاگت کے ساتھ اعلیٰ کارکردگی، تکنیکی پیچیدگی اور ماحول دوست بھی ہیں۔ سرکاری کمپنی کے آر اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ وانگ وی نے کہاکہ باقی تکنیکی چیلنجز کے باوجود، دونوں ماڈلز کی ترقی سے ہم کمرشل اسپیس لانچ مارکیٹ کے قیام سے مزید ایک قدم قریب ہوجائیں گے۔