بیجنگ (شِنہوا)چین کی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس نے "چین کے دور دراز پانیوں میں ماہی گیری کی ترقی"کے عنوان سے منگل کو ایک وائٹ پیپر جاری کیاہے۔وائٹ پیپر میں بنیادی طور پر ملک کےدور دراز پانیوں میں ماہی گیری (ڈی ڈبلیو ایف) کے شعبے میں اعلیٰ معیار کی ترقی، وسائل کے تحفظ اور پائیدار استعمال میں ہم آہنگی، ریاستی فرائض کی تکمیل، سخت ضوابط، سائنسی وتکنیکی مدد کو یقینی بنانے اورسیفٹی اور بین الاقوامی تعاون میں اضافہ کے سات پہلوؤں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔
وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ ملک ڈی ڈبلیو ایف صنعت کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے راستے پر گامزن ہے اوراس نے عالمی سطح پر ڈی ڈبلیو ایف صنعت کی ترقی اور آبی مصنوعات کی ترسیل میں اپنا حصہ ڈالا ہے۔ وائٹ پیپر کے اعداد و شمار کے مطابق چین کی آبی زراعت کی پیداوار 2020 میں دنیا بھر میں سرفہرست یعنی5کروڑ22لاکھ ٹن رہی جو مجموعی عالمی پیداوارکا تقریباً 40 فیصد ہے۔