بیجنگ (شِنہوا) چینی انجینئرز کی ایک ٹیم نے دنیا کی سب سے بڑی سنگل ڈش اور انتہائی حساس ملک کی پانچ سو میٹراپرچر اسفیریکل ریڈیو ٹیلی سکوپ (فاسٹ) کی صفائی،مرمت اور آلات کی تبدیلی کا کام کرنے کے لیے ایک ذہین روبوٹک کار ڈیزائن کی ہے۔
30 فٹ بال کے میدانوں کے مساوی ایک بڑی اسفیریکل ڈش پر 2ہزار225 لیزر اہداف کو برقرار رکھنا کافی چیلنجنگ کام ہے۔ دوربین کی ریفلیکٹو سطح ایک ملی میٹر پتلی ایلومینیم پلیٹوں سے بنی ہوئی ہے جس کی وجہ سے وہ ایک عام بالغ شخص کا وزن برداشت نہیں کرسکتی۔
روبوٹ کو ڈیزائن کرنے والے چین کی اکیڈمی آف سائنسز کے ذیلی ادارے انسٹی ٹیوٹ آف آٹومیشن کے مطابق نئی تیار کردہ روبوکار تمام سمتوں میں حرکت کرنے اور 56 ڈگری کی ڈھلوان پر بھی متبادل کام خود بخود انجام دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔