• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 29th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے فاسفورس کے وسائل کے استعمال کو بہتر بنانے کا منصوبہ جاری کردیاتازترین

January 03, 2024

بیجنگ (شِنہوا)چین نے حال ہی میں فاسفورس کے وسائل کے استعمال کو بہتر بنانے کے لیے منصوبہ جاری کیا ہے، جس کا مقصد آنے والے سالوں میں زیادہ سے زیادہ موثر کارکردگی حاصل کرنا ہے۔ وزارت صنعت وانفارمیشن ٹیکنالوجی اور قومی ترقی واصلاحات کمیشن سمیت آٹھ ریاستی اداروں کی طرف سے جاری کردہ منصوبے کے مطابق، 2026 تک، ملک میں فاسفورس کیمیائی صنعت کی جدت، ماحول دوستی اور تحفظ میں مسلسل بہتری کی امید ہے، جس کے ساتھ اعلیٰ درجے کی فاسفورس مصنوعات کی پیداوار میں غیر معمولی اضافہ ہوگا۔ اس منصوبے سے علاقائی تعاون  مضبوط  اور صنعتی وسپلائی چین کو مستحکم کرنے میں مسلسل پیش رفت کی توقع ہے۔

منصوبے میں جدت پر مبنی ترقی، صنعتی ڈھانچے کی اصلاح، ماحول دوست ترقی اور صنعتوں کے قیام کے حوالے سے ترقیاتی اہداف پیش کئے گئے ہیں، جبکہ ان اہداف کے حصول کے لیے اقدامات بھی وضع کیے گئے ہیں۔