• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 22nd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے فینگ یون۔ 3 سیٹلائٹ خلا میں روانہ کر دیاتازترین

August 03, 2023

جیو چھوان (شِنہوا) چین نے شمال مغرب میں واقع جیوچھوان سیٹلائٹ لانچ مرکز سے ایک سیٹلائٹ خلا میں روانہ کیا ہے۔

فینگ یون۔ تھری 06 سیٹلائٹ کو جمعرات کی صبح 11 بجکر 47 منٹ (بیجنگ وقت ) پر لانگ مارچ ۔4 سی کیریئر راکٹ کے ذریعے خلا میں بھیجا گیا جو کامیابی کے ساتھ مقررہ مدار میں داخل ہوگیا۔

یہ لانگ مارچ سیریز کے کیریئر راکٹس کا 481 واں پرواز مشن تھا۔