• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 2nd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے فلپائن کو "ہراساں " نہیں کیا، ترجمان وزارت خارجہتازترین

March 05, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے بحیرہ جنوبی چین سے متعلق فلپائنی وزیر خارجہ اینریک منالو کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین کی جانب سے ایسی کوئی صورتحال پیدا نہیں کی گئی جس سے فلپائن ہراساں ہو۔
ترجمان ماؤ ننگ نے یہ بات یومیہ پریس بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہی ۔
اے ایف پی کے ساتھ ایک انٹرویو میں اینریک منالو نے چین سے کہا تھا کہ وہ بحیرہ جنوبی چین میں فلپائنی بحری جہازوں کو ہراساں کرنا بند کردے۔
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے کہا کہ بحیرہ جنوبی چین پر چینی مؤقف مستقل اور واضح ہے۔ فلپائن نے بحیرہ جنوبی چین میں اکثر اشتعال انگیز اقدامات کئے ہیں جو حالیہ بحری پیشرفت کی وجہ بنے ہیں جبکہ فلپائنی اشتعال انگیز اقدامات چین کی علاقائی خودمختاری ، بحری حقوق اور مفادات کے منافی ہیں۔
انہوں نے زور دیا کہ چین نے اپنی خودمختاری، حقوق اور مفادات کے دفاع میں قانون کے تحت ضروری اقدامات کئے ہیں اور ایسی کوئی صورتحال نہیں جس میں چین نے فلپائن کو ہراساں کیا ہو۔