بیجنگ (شِنہوا) چین نے کامیابی کے ساتھ اپنا پہلا 100 کلوگرام وزنی گاڑی پر نصب مائع ہائیڈروجن سسٹم تیار کرلیا ہے۔ یہ ملک کے نقل و حمل کے شعبے میں ایک نئی پیشرفت ہے۔
اسے تیار کرنے والے ادارے چائنہ ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن کے مطابق مائع ہائیڈروجن ہیوی ٹرکوں کے بنیادی اجزاء میں سے ایک ہے۔ نیا نظام مکمل طور پر مقامی ساختہ ہے اور ہائیڈروجن سے چلنے والے بھاری ٹرک اس کی مدد سے صرف ایک چارج پر 1 ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کرسکتے ہیں۔
اپنے سابقہ نظام کی نسبت یہ نیا نظام حجم میں 20 فیصد سے زائد جبکہ اخراجات میں 30 فیصد سے زائد کمی کا باعث ہے۔
چائنہ ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن کے ایک ماہر کے مطابق یہ نظام ایک سو کلوگرام ہائیڈروجن لے جانے کی صلاحیت کا حامل ہونے کے علاوہ معیار، ہائیڈروجن اسٹوریج کثافت اور ایندھن بھرنے کے وقت کے عالمی معیارات سے مطابقت رکھتا ہے۔