بیجنگ(شِنہوا) چین نے گاڑیوں کی کھپت اور تجارت کوفروغ دینے کےلیے ذاتی استعمال کی گاڑیوں کی خریداری کی غرض سے قرض کے تناسب میں نرمی سے متعلق منصوبہ جاری کردیاہے۔
ملک کے مرکزی بینک اور قومی مالیاتی ریگولیٹری ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری منصوبے کے مطابق مالیاتی ادارے پٹرول پرچلنے والی کاروں اور نئی توانائی گاڑیوں (این ای ویز) کی ذاتی استعمال کی غرض سے خریداری کے لیے قرض کے تناسب کی بالائی حدوں کا آزادانہ طور پر تعین کر سکیں گے۔
اس وقت پٹرول پرچلنے والی کار اور این ای ویز کی ذاتی استعمال کی غرض سے خریداری کے لیے قرض کا سب سے زیادہ تناسب بالترتیب 80 فیصد اور 85 فیصد ہے۔
آٹوموبائل صنعت سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ ایڈجسٹمنٹ کے بعد دونوں قسم کی گاڑیوں ک خریداری کے لیے قرض کے تناسب کو 100 فیصد تک بڑھایا جا سکتا ہے۔
منصوبے کے مطابق پٹرول پر چلنے والی کمرشل گاڑیوں، این ای ویز اور سیکنڈ ہینڈ گاڑیوں کی خریداری کے لیے قرض کا تناسب بالترتیب 70 فیصد، 75 فیصد اور 70 فیصد پر برقرار ہےگا۔