• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 3rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے غیر فعال فوجیوں کے لیے ایمپلائمنٹ سروسز مہم کا آغاز کردیاتازترین

March 16, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین نےغیر فعال فوجی اہلکاروں کے لیے رواں سال ایمپلائمنٹ سروسز کی  مہم  کا آغاز کیا ہے۔

سابق فوجیوں کے امور کی وزارت کی جانب سے جاری کردہ  سرکلر کے مطابق غیر فعال فوجی اہلکاروں کو روزگار کے حصول میں مدد دینے کے لیے مہم میں مختلف علاقوں کے اشتراک سے معیاری روزگار کے وسائل کے ساتھ بین العلاقائی تعاون کو بہتر بنانے جیسے اقدامات شامل  ہیں۔

سرکلر کے مطابق  بعض صنعتوں اور شعبوں کے لیے خصوصی بھرتی مہم چلائی جائے گی، جس میں  ایسی آسامیاں تخلیق کی جائیں گی  جن کی مارکیٹ میں زیادہ مانگ اور جو متعلقہ تکنیکی مہارت یا تجربہ  رکھنے والے ان سابق فوجیوں کے لیے موزوں ہوں گی۔

وزارت  نے مقامی کاروباری اداروں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ ملازمت کے اہم ذرائع کے طور پر نجی کاروبار کے کردار سے فائدہ اٹھانے کے لیے بھرتی کی مہمات کو منظم کریں۔

ایمپلائمنٹ سروسز اعلی تعلیمی اداروں سے فارغ التحصیل افراد کے لیے بھی  ہوگی جو غیر فعال فوجی اہلکار ہیں، اور ساتھ ہی وہ لوگ جنہیں روزگار کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔