بیجنگ (شِنہوا) چین نے قومی غذائی تحفظ کو یقینی بنانے بارے 8 اہداف تجویز کئے ہیں جن میں ملکی غذائی تحفظ نظام اور اس کی صلاحیت میں اضافہ، زرعی تحفظ میں تعاون بڑھانا ، جدید خوراک صنعت اور اس کے گردشی نظام کا قیام تیز کرنا شامل ہے۔
یہ بات قومی غذائی تحفظ کو یقینی بنانے بارے ریاستی کونسل کی ایک رپورٹ میں کہی گئی ہے جو گزشتہ روز اعلیٰ ترین مقننہ 14 ویں قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے 5 ویں اجلاس میں پیش کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق زرعی پیداوار بڑھانے کے لیے زرعی اراضی کے پائیدار استعمال اور زرعی ٹیکنالوجی کے جدید اطلاق کی حکمت عملی کو عملی شکل دینے کی کوششیں کی جائیں گی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ برسوں میں چین کی غذائی پیداوار میں مارکیٹ تک مناسب رسائی اور مستحکم آپریشنز کی بدولت مسلسل اضافہ ہوا ۔ بڑے خطرات اور چیلنجز کی روک تھام اور اس میں کمی بارے ملکی صلاحیت بہتر ہوئی اور غذائی تحفظ کی گنجائش میں نمایاں اضافہ ہوا ۔
رپورٹ کے مطابق چین میں اناج کی سالانہ پیداوار مسلسل 8 برس سے 650 ارب کلوگرام سے زائد رہی ہے۔
گزشتہ برس ملک کی اناج کی مجموعی پیداوار 686.55 ارب کلوگرام جبکہ فی کس خوراک کی فراہمی 486.1 کلوگرام تھی جو عالمی طور پر تسلیم شدہ 400 کلوگرام کے غذائی تحفظ کی سطح سے کہیں زیادہ ہے۔