بیجنگ(شِنہوا)چین نے ہینگ چِھن میں گوانگ ڈونگ و مکاؤ ک مابین وسیع تعاون کے زون کے لیے محصولات کی پالیسیوں میں ردو بدل کیا ہے تاکہ سامان کی موثر آمدورفت اور مکاؤ کی معیشت کی متنوع ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔
وزارت خزانہ، جنرل ایڈمنسٹریشن کسٹمز اور اسٹیٹ ٹیکسیشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق مزید اداروں اور مصنوعات کو تعاون کے زون میں ٹیکس چھوٹ یا بانڈڈ پالیسیوں سے فائدہ ہو گا اور پروسیسنگ اور مینوفیکچرنگ انڈسٹری کی مکاؤ کے مواد سے تیار کردہ مصنوعات کے لیے نئے ڈیوٹی فری قوانین کے ذریعے حوصلہ افزائی کی جائے گی۔
حکام نے کوآپریشن زون میں ذاتی سامان اور ڈیلیوری آئٹمز کے لیے بھی واضح ٹیکس پالیسیاں بنائی ہیں تاکہ لوگوں کی آمد و رفت میں آسانی ہو اور نگرانی کو مضبوط کیا جا سکے۔