بیجنگ(شِنہو) چینی حکام نے ملک کی گوشت کی صنعت میں مویشیوں اور مرغیوں کی افزائش سے لے کر گوشت کی مصنوعات کی تیاری تک غیر قانونی کارروائیوں کو روکنے کے لیے ملک گیر مہم کاآغازکردیاہے۔
ریاستی کونسل فوڈ سیفٹی کمیشن، عوامی تحفظ کی وزارت (ایم پی ایس) اور دیگر محکموں کی طرف سے جاری ایک مشترکہ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ خصوصی مہم کے دوران غیر قانونی مذبحہ خانوں، مینوفیکچرنگ اور سورکا گوشت،گائے کا گوشت،مٹن، چکن سمیت دیگر دیگر اقسام کے گوشت اوراسکی مصنوعات کی فروخت پرنظررکھی جائے گی۔
ایم پی ایس کے ذریعہ جاری کردہ سرکلر میں کہا گیاہے کہ مویشیوں اور مرغیوں کے لیے غیر قانونی ادویات کے استعمال کے ساتھ ساتھ بیمار یا مردہ جانوروں کو ذبح کرنے کی نگرانی کے لیے بھی کوششیں تیز کی جائیں گی۔
سرکلرمیں مزید کہا گیا ہے کہ گوشت کی مصنوعات بنانے والوں کی جانب سے غیرموزوں خام مال کے استعال اور مشتبہ مصنوعات فروخت کرنے پرسخت جرمانے عائد کیے جائیں گے۔