بیجنگ(شِنہوا) چین نے پیداوار کے ایک عنصر کے طور پر ڈیٹا کے استعمال کو فروغ دینے اور اقتصادی اور سماجی ترقی کو آگے بڑھانے میں ڈیٹا کو زیادہ اہم کردار ادا کرنے کے لیے تین سالہ ایکشن پلان جاری کیا ہے۔
نیشنل ڈیٹا ایڈمنسٹریشن (این ڈی اے) سمیت 17 سرکاری محکموں کے شائع کردہ منصوبے کے مطابق ڈیٹا کے استعمال کو 12 شعبوں میں فروغ دیا جائے گا جن میں مینوفیکچرنگ اور فنانس سے لے کر تکنیکی جدت اور ماحود دوست اور کم کاربن کی ترقی تک کے شعبےشامل ہیں۔
این ڈی اے کے نائب سربراہ شین ژولین نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ ڈیٹا کے استعمال کو آگے بڑھا کر چین وسائل کی تقسیم کو بہتر بنانے اور نئی صنعتوں اور نمونوں کےساتھ ساتھ ترقی کے نئے محرکات کو فروغ دینے کی توقع رکھتا ہے۔
ایکشن پلان کےمطابق 2024سے آئندہ تین سالوں میں چین ڈیٹا کے اعلیٰ سطحی اطلاق کو فروغ دینے، ڈیٹا کی فراہمی کے معیار کو یقینی بنانے، ڈیٹا کی گردش کے ماحول کو بہتر بنانے اور ڈیٹا کی حفاظت کو مضبوط بنانے کی کوششوں میں اضافہ کرے گا۔