جیوچھوان(شِنہوا) چین نے یاوگان-34 سیریز کا ایک نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیجا ہے۔ یاوگان-34 04سیٹلائٹ کوجمعہ کی دوپہر 2 بج کر 27 منٹ (بیجنگ ٹائم) پرشمال مغربی جیوچھوان کے سیٹلائٹ لانچ سنٹرسے لانگ مارچ-4 سی راکٹ کے ذریعے خلا میں بھیجا گیا،جوبعدازاں کامیابی سے اپنے مقررہ مدارمیں داخل ہوگیا۔
اس ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کو زمینی وسائل کے سروے، شہری منصوبہ بندی، فصلوں کے پیداواری تخمینہ اور آفات سے بچاؤ اور آفات کے اثرات میں کمی جیسے شعبوں میں استعمال کیا جائے گا۔