• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 6th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے ڈیجیٹل کامرس کے فروغ کیلئے لائحہ عمل جاری کر دیاتازترین

April 29, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت تجارت نے ڈیجیٹل کامرس کے فروغ دینے کے لئے حال ہی میں 3 سالہ لائحہ عمل جاری کیا ہے۔

وزارت کے مطابق لائحہ عمل میں 20 تفصیلی اقدامات شامل ہیں جس پر 5 اہم مہم کے ذریعے عملدرآمد ہوگا۔

اس لائحہ عمل پر علمدرآمد 2024 سے شروع ہوکر اگلے 3 سال کے دوران ڈیجیٹل کامرس کی ترقی اور کھپت کو تقویت دینے کے لئے اقدامات کرے گا۔

اس مدت کے دوران چین خدمات کی تجارت کی ڈیجیٹلائزیشن میں اضافے، ایک مضبوط ڈیجیٹل صنعتی اور سپلائی چین کے قیام اور ڈیجیٹل معیشت میں عالمی تعاون کو وسیع کرنے کی کوششیں بھی یکجا کرے گا۔

عالمی معیشت تیزی سے ڈیجیٹل تبدیلی سے گزررہی ہے، ڈیجیٹل کامرس اعلیٰ معیار کی ترقی کے ایک اہم محرک کے طور پر ابھرا کر سامنے آیا ہے۔ چین نے مسلسل 11 برس دنیا کی سب سے بڑی آن لائن خوردہ مارکیٹ کے حیثیت سے اپنی پوزیشن کو برقرار رکھا ہے جبکہ سامان درآمدات اور برآمدات میں سرحد پار ای کامرس کا تناسب مسلسل بڑھ رہا ہے۔