بیجنگ(شِنہوا) چین نے ٹیکنالوجی جدت کی کوششوں میں مدد کی فراہمی کیلئے سائنس اور ٹیکنالجی کیلئے قرضوں کی ترقی کو فروغ دینے کے ایک منصوبے اعلان کر دیا ہے۔
پیپلز بینک آف چائنا اور چھ دیگر سرکاری ایجنسیوں کے مشترکہ طور پر جاری کردہ ورک پلان کے مطابق چین بڑے قومی سائنس اور ٹیکنالوجی پروگرامز،تزویراتی ابھرتی ہوئی صنعتوں،مستقبل کی صنعتوں کو مدد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ روایتی صنعتوں کو اپ گریڈ کرنے اور ان کی منتقلی کیلئے اہداف پر مبنی اقدامات اٹھائے گا۔
اس منصوبے میں ٹیکنالوجی پر مبنی کاروباری اداروں کے لیے بانڈز جاری کرنے کے لیے گرین چینلز بنانے، سرحد پار مالی اعانت کے ساتھ ٹیک فرموں کی مدد اور ٹیک کمپنیوں کی ترقی میں مدد کے لیے متنوع مالیاتی خدمات کی ترقی کو فروغ دینے کی تجویز دی گئی ہے۔
چین اپنے پالیسی ٹولز کو بھی بہتر بنائے گا، جس میں ٹیکنالوجی جدت اور تبدیلی کے ساتھ ساتھ چھوٹے کاروباروں کو سہارا دینے کی سہولت اور تکنیکی جدت کے لئے خصوصی بانڈز شامل ہیں۔